لوک سبھا انتخابات : حیدرآباد و سکندرآباد میں سب سے کم پولنگ فیصد 

,

   

تلنگانہ : تلنگانہ ریاست میں کل ہوئی لوک سبھا انتخابات ک لئے رائے دہی میں سب کم پولنگ ریاست کے صدرمقام حیدرآباد و سکندرآباد میں ہوئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان جوڑواں شہرو ں میں صرف قریب قریب چالیس فیصد پولنگ ہوئی ہے ۔ رائے دہی کے دن عام تعطیل ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں رہنا یا کہیں باہر جانا پسند کررہے تھے ۔
بعض لوگ سخت دھوپ و گرمی کا بہانہ بناکر اپنے دستو ری حق کو استفادہ نہیں کرپائے ۔
او رحیدرآباد شہر کے قدیم اور کثیر اقلیتی مانے جانے والا علاقہ یاقوت پورہ میں سب سے کم پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہاں پر جملہ 31.1فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیاکو چاہئے کہ پولنگ فیصد میں اضافہ کیلئے سیاسی قائدین سے مشاورت کریں ۔ اور عوام کو ترغیب دلانے کیلئے غور و فکر کریں ۔