لوک سبھا انتخابات: سیاسی جماعتوں نے جملہ 60,000ہزار کروڑ روپے خرچ، بی جے پی نے 27,000کروڑ روپے خرچ کئے۔ انتہائی معلومات پر مبنی ویڈیو

,

   

نئی دہلی: کیا آپ کو اندازہ ہ ہے کہ حالیہ ہوئے لوک سبھا انتخابات میں جملہ 55,000تا 60,000 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ حالانکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے رقم پر کڑی نظر رکھی گئی تھی۔ ایک خانگی خبر رساں ادارہ سی ایم ایس نے اس بات کا خلاصہ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں 60,000کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ او ریہ بھی کہا کہ حالیہ عام انتخابات دنیا بھر کے انتخابات میں سب سے مہنگے انتخابات رہے ہیں۔ اور سب سے زیادہ پیسہ خرچ کرنے والی سیاسی پارٹیوں میں سب سے پہلا نام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا آتا ہے۔ بی جے پی تقریبا 45% فیصد رقم یعنی 27,000 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ ان ۰۶/ ہزارکروڑ روپے میں چالیس فیصد رقم امیدواروں نے خرچ کئے ہیں جبکہ ۵۳/ فیصد سیاسی پارٹیو ں نے خر چ کئے ہیں۔ اور الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پندرہ فیصد خرچ کئے ہیں جبکہ میڈیا دیگر پانچ فیصد خرچ کئے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات میں ہر نشست پر سو کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اس حساب سے فی ووٹ پر سات سو روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اور اس بار رائے دہندوں کی تعداد نوے کروڑ سے زیادہ تھی۔ دوسری جانب الیکشن کے دوران ملک کے کئی مقامات پر نقد رقم، سونا اور شراب بڑی مقدار میں پکڑی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 3500کروڑ روپے نقد رقم ضبط کیا گیا ہے۔ رائے دہندگان کو راغب کرنے کے لئے بھی رقم کا استعمال کیاگیا ہے۔ دس سے بارہ فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں ووٹ ڈالنے کیلئے نقد رقم دی گئی ہے۔

YouTube video