لوک سبھا انتخابات میں امیدواروں کے 775 کروڑ خرچ

   

تھرواننتاپورم سے منتخب کانگریس ایم پی ششی تھرور 69.94 لاکھ کیساتھ سرفہرست
نئی دہلی: 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس لیڈر ششی تھرور نے انتخابی مہم میں سب سے زیادہ رقم خرچ کی۔ ان کے بعد پیسہ خرچ کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے تیرتھ سنگھ راوت دوسرے نمبر پر رہے۔ حال ہی میں الیکشن کمیشن (ای سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں تمام امیدواروں نے اپنی متعلقہ انتخابی مہم پر 775 کروڑ روپئے خرچ کئے۔یہ اعدادوشمار الیکشن میں کھڑے ہوئے امیدواروں کے بھیجے گئے اخراجات کی تفصیلات پر مبنی ہے۔ کانگریس لیڈرر ششی تھرور کیرالہ کے تریوننت پورم سے لگاتار تیسری بار الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا کہ انہوں نے انتخابی مہم میں مجموعی طور پر 69.94 لاکھ روپے خرچ کئے۔ یہ کسی بھی جیتنے والے امیدوار کا سب سے زیادہ خرچہ ہے۔2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 543 نشستوں پر 8054 امیدواروں نے اپنی قسمت ا?زمائی۔ اعداد و شمار کے مطابق کسی بھی ایک پارلیمانی حلقے میں زیادہ سے زیادہ اخراجات فرید ا?باد لوک سبھا حلقہ میں ہوا جبکہ امیدواروں نے کم از کم پیسہ شمالی گوا میں خرچ کیا۔ تمام امیدواروں نے فرید آباد میں 2.91 کروڑ روپے خرچ کئے۔ شمالی گوا میں تمام امیدواروں نے صرف 59.84 لاکھ روپے خرچ کئے۔سب سے زیادہ فی ووٹر جموں و کشمیر کے اننت ناگ لوک سبھا حلقہ میں خرچ ہوا، جبکہ سب سے کم فی ووٹر مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں خرچ ہوا۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بیشتر ریاستوں میں ہر امیدوار کے اخراجات کی زیادہ سے زیادہ حد 70 لاکھ روپے تھی۔ششی تھرور کے بعد بی جے پی کے تیرتھ سنگھ راوت اتراکھنڈ کے گٹھوال سے الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے۔ الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے اپنے اعلان میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے انتخابی مہم میں 69.85 لاکھ روپے خرچ کئے۔انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) کے پی کے کنہلی کٹی نے 69.82 لاکھ روپے خرچ کئے۔ اخراجات کے لحاظ سے وہ تیسرے نمبر پر تھے۔