لکھنؤ: آئندہ لوک سبھا انتخابات تنہا لڑنے کے لئے کیڈروں کو تیا ررہنے کی ہدایت دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ مرکز و اترپردیش حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں اور طرز عمل کی وجہ عام انتخابات میں کثیر جہتی مقابلہ ہونے کے قوی امکانات ہیں جس میں بی ایس پی کا کردار اہم ہونے والا ہے ۔اترپردیش اور اتراکھنڈ میں پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ میٹنگ میں مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ ملک اور یوپی سمیت مختلف ریاستوں کی تنگ نظر، ذات وادی اور عوام مخالف پالیسیوں اور طرز عمل کی وجہ سے سیاسی حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اور ایسے میں کسی ایک پارٹی کا رسوخ نہ ہوکر کثیر جہتی مقابلے کا راستہ لوگ اختیار کرنے کو بے چین نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں لوک سبھا کا اگلا عام الیکشن دلچسپ، وسیع تر عوامی اور قومی مفاد میں ہونے کا قوی امکان ہے ، جس میں بی ایس پی کا رول اہم ہوگا۔