لوک سبھا انتخابات: پانچویں مرحلہ کی انتخابی مہم کا اختتام

,

   

20 مئی کو 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ‘ سخت سیکوریٹی انتظامات

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلہ کی انتخابی مہم آج شام ختم ہو گئی۔ اس مرحلہ میں پیر 20 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران 6 ریاستوں اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، مہاراشٹرا، اوڈیشہ، جھارکھنڈ اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں کشمیر اور لداخ کی کل 49 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔پانچویں مرحلے میں جن حلقوں میں ووٹنگ ہوگی ان میں اتر پردیش کی 14، مہاراشٹر اکی 13، مغربی بنگال کی 7، بہار اور اوڈیشہ کی 5‘5 سیٹیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس مرحلے میں جھارکھنڈ کی 3، جموں۔کشمیر اور لداخ کی ایک‘ ایک سیٹ پر بھی ووٹنگ ہونی ہے۔اتر پردیش میں موہن لال گنج، لکھنؤ، رائے بریلی، امیٹھی، جالون، جھانسی، ہمیر پور، بندہ، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی، فیض آباد، قیصر گنج اور گونڈا میں ووٹنگ ہوگی۔ مہاراشٹرا میں دھولے، ڈنڈوری، ناسک، پالگھر، بھیونڈی، کلیان، تھانے، ممبئی شمالی، ممبئی شمال مغرب، ممبئی شمال مشرق، ممبئی شمال وسطی، ممبئی جنوبی وسطی اور ممبئی جنوبی سیٹ پر ووٹنگ ہوگی۔اس کے علاوہ بہار میں سیتامڑھی، مدھوبنی، مظفر پور، سارن اور حاجی پور، اڈیشہ میں بارگڑھ، سندر گڑھ، بولانگیر، کندھمال اور آسکا۔جھارکھنڈ: چترا، کوڈرما اور ہزاری باغ اور مغربی بنگال میں بنگاؤں، بیرک پور، ہاوڑہ، اولوبیریا، شری رام پور، ہوگلی اور آرام باغ سیت پر ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کی بارہمولہ اور لداخ میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔رائے دہی کو شفاف اور پر امن بنانے کیلئے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق پانچویں مرحلے کی پولنگ کے لئے 695 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہ تعداد پانچویں مرحلے کے لئے جمع کرائے گئے 1586 نامزدگی فارموں کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آئی، جن میں سے 749 کو 3 مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد درست قرار دیا گیا ۔ رائے دہی کے اوقات صبح 7بجے سے شام 6بجے تک ہونگے۔لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں کچھ اہم امیدواروں میں رائے بریلی سیٹ سے مقابلہ کرنے والے کانگریس کے راہول گاندھی بھی شامل ہیں۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی امیٹھی سیٹ سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ لکھنؤ سے۔ برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کا تعلق قیصر گنج سے ہے۔ آر جے ڈی لیڈر اور پارٹی سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کی بیٹی۔ سارن سے روہنی آچاریہ۔ حاجی پور سے تعلق رکھنے والے چراغ پاسوان۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل ممبئی سے اس مرحلہ میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں ۔لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلہ 19 اپریل، اس کے بعد 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی کو چوتھا مرحلہ ہوچکا ہے اور اب 20 مئی کو پانچویں مرحلہ کا الیکشن ہوگا۔چھٹا مرحلہ 25 مئی اور یکم جون اور آخری مرحلہ کی رائے دہی ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ چار مرحلوں میں تقریبا 60 سے 69 فیصد رائے دہندگی ریکارڈ کی گئی۔ چوتھے مرحلے میں 96 حلقوں میں 7 مئی کو 69.16 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی جو اب تک کے تمام مراحل کی سب سے زیادہ رائے دہی ہے۔اب پانچویں مرحلہ کا سب کو انتظار ہے۔