جگدل پور، 19 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ علاقے بستر ڈویژن میں لوک سبھا انتخابات پرامن طریقے سے کرانے کے لئے آضافی فورسز پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ گزشتہ روز بہار سے تقریبا 25 کمپنیاں بستر پہنچ گئی ہیں۔ ان کمپنیوں کو پہلے سے کی گئی پلاننگ کے مطابق تعینات کیا جا رہا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں جو کمپنیاں آ رہی ہیں، ان کو براہ راست اندرونی علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے ، تاکہ انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے اندرونی علاقوں میں مناسب سکیورٹی انتظامات ہو سکیں ۔ان 25 کمپنیوں کے علاوہ ایک دو دنوں میں تقریبا مزید 175 کمپنیوں آنی ہیں ۔ بستر ضلع میں انتخابات کے دوران پیسوں کی افراتفری اور غیر سماجی عناصر کو روکنے کے لئے پولیس نے 15 ایم سی پی پوائنٹ بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کی سرحد کو سیل کرنے کے لئے سات ایم سی پی پوائنٹ بنائے گے ہیں ۔ ان پوائنٹ میں مسلح نوجوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے ، جوایک ایک گاڑیو ں کی جانچ کررہے ہیں اور کچھ بھی مشتبہ دیکھنے پر کاروائی کر رہے ہیں ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈی شرون نے بتا یا کہ ایم سی پی میں مسلح جوان لگائے گئے ہیں ۔