لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ : سی اے پی ایف کی اضافی کمپنیاں بنگال پہنچیں

   

کولکتہ: مغربی بنگال میں 19 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی اضافی 27 کمپنیاں کا ریاست میں پہنچنے کا امکان ہے ۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ پہلے مرحلے میں کوچ بہار، علی پور دوار اور جلپائی گوڑی میں ووٹنگ ہوگی۔ ریاست میں یکم جون تک سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 2021 کے اسمبلی انتخابات کے دوران خونریزی اور پنچایتی انتخابات میں حالیہ تشدد کے پیش نظر نیم فوجی دستوں کی 920 کمپنیاں تعینات کرنے کی درخواست کی ہے جو کہ اس طرح کی مسلح افواج کی سب سے بڑی تعیناتی ہے ۔