کلکتہ:مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں جہاں کانگریس مضبوط پوزیشن میں ہوگی ، وہاں ان کی پارٹی اس کی حمایت کرے گی ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب ممتا بنرجی نے آگے کی انتخابی لڑائی میں اپوزیشن اتحاد کیلئےں ممکنہ حکمت عملی پر ترنمول کانگریس کے رخ کو لے کر صورتحال واضح کی ہے۔ ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ جہاں بھی کانگریس مضبوط ہے، انہیں لڑنے دیجئے، ہم انہیں حمایت دیں گے، اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ لیکن انہیں دیگر سیاسی پارٹیوں کی بھی حمایت کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ حمایت حاصل کرنے کیلئے کانگریس کو دیگر پارٹیوں کی بھی حمایت کرنی ہوگی ۔