لوک سبھا انتخابات کے بعد نئے راشن کارڈس۔ پونم پربھاکر

   

حیدرآباد ۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ و بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے وعدہ کیا کہ اہل افراد کو نئے راشن کارڈس لوک سبھا انتخابات کے بعد جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کریم نگر میں کل انتخابی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا۔ انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ بی آر ایس یا بی جے پی کو ووٹ دیتے ہوئے ان کے ووٹ کو ضائع نہ کریں کیونکہ ان جماعتوں نے تلنگانہ کیلئے بالعموم اور کریم نگر کی ترقی کیلئے بالخصوص کچھ نہیں کیا ہے۔