کولکتہ : لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد گورنر گورنر سی وی آنند بوس نے پنچایات انتخابات کے درمیان ہونے والے تشدد کے واقعات کے پیش نظر کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران تشدد برداشت نہیں کی جائے گی ۔وہ تشدد کو روکنے کیلئے راج بھون سے نکل کر سڑکوں پر آکر کام کرگیں گے اور بنگال کی حفاظت کریں گے ۔ راج بھون سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ میں ووٹنگ کے پہلے دن سے سڑکوں پر رہوں گا۔ میں سڑکوں پررہ کرامن قائم کرنے کی کوشش کروں گا۔ہفتہ کو ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے بنگال میں ووٹنگ کے راؤنڈ کی تعداد کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ریاست میں مرکزی فورسز پہلے ہی پہنچ چکی ہیں۔