لوک سبھا انتخابات کے قریب الیکشن کمشنر ارون گوئل مستعفی

   

نئی دہلی :الیکشن کمشنر ارون گوئل نے لوک سبھا انتخابات کے قریب اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ان کے استعفیٰ سے سیاسی حلقوں میں ہلچل دیکھی جارہی ہے ۔ فروری میں الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن کو پہلے ہی دو ممبران تک کم کر دیا گیا تھا۔ گوئل کی اب باضابطہ رخصتی کے ساتھ پول پینل صرف چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کے پاس رہ گیا ہے۔گوئل کی میعاد دسمبر 2027 تک تھی لیکن انہوں نے 2024 کے انتخابات کے شیڈول کے متوقع اعلان سے کچھ دن پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔ وزارت قانون سے گوئل کے اچانک چلے جانے کی وجوہات ابھی تک ظاہر نہیں کی گئیں۔ گوئل نے 18 نومبر 2022 کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لیا تھا اور صرف ایک دن بعد ہی انہوں نے کمیشن میں اپنا عہدہ سنبھال لیا تھا۔