چیف منسٹر ریونت ریڈی صدر نشین ہونگے ۔ 25 رکنی کمیٹی میں محمد علی شبیر ، محمد اظہر الدین اور دوسرے شامل
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کیلئے تلنگانہ الیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو صدر نشین نامزد کرکے کمیٹی میں 25 ارکان کو شامل کیا ہے ۔ کمیٹی میں محمد علی شبیر اور محمد اظہر الدین موجود ہیں ۔ دیگر اراکین میں ملوبٹی وکرامارکا ، ٹی جیون ریڈی ، این اتم کمار ریڈی ، دامودھر راج نرسمہا ، وی ہنمنت راؤ ، ومشی چند ریڈی ، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ، ڈی سریدھر بابو ، پی سرینواس ریڈی ، سیتااکا ، مدھوگوڑ یشکی ، سمپت کمار ، رینوکاچودھری ، بلرام نائیک ، جگا ریڈی ، ڈاکٹر گیتا ریڈی ، انجن کمار یادو ، مہیش کمار گوڑ ، پریم ساگر راؤ ، پی ویریا ، سنیتا راؤ و معاون ارکان میں یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی ریاستی صدور اور سیوا دل چیف آرگنائزر کو نمائندگی دی گئی ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کانگریس ہائی کمان کو لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔ جنوبی ہند میں 45 لوک سبھا حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے کا نشانہ رکھنے والی کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ سے 10 تا 12 لوک سبھا حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے متحدہ طور پر کام کرنے کی پارٹی قائدین کو ہدایت دی ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے دورے دہلی کے موقع پر کانگریس قائد راہول گاندھی نے ان سے خصوصی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ ریونت ریڈی نے تلنگانہ سے زیادہ سے زیادہ لوک سبھا حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے کا یقین انہیں دلایا ہے ۔ 2