لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر چیک پوسٹوں کا قیام

   

Ferty9 Clinic

ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کا ضلع ایس پی کے ہمراہ معائنہ اور خصوصی ہدایات

نارائن پیٹ۔ 8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر نارائن پیٹ کے ضلع کلکٹر مسٹر کویا سری ہرشا، ایس پی یوگیش گوتم، کے علاوہ سرحدی ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر۔ بی سشیل اور ضلع ایس پی جی سنگیتا کے ساتھ بین ریاستی سرحدی چیک پوسٹوں اور ان کے مناسب مقامات کا معائنہ کیا۔ سب سے پہلے نارائن پیٹ ضلع کلکٹر، و ایس پی یادگیر ضلع کلکٹر، اور ایس پی نے نارائن پیٹ منڈل کے اخلاص پور چیک پوسٹ پر پہنچے، جہازوں انہوں نے ایس اخلاص پور اور ایراگٹہ چیک پوسٹ کا معائنہ کیا ،بعد ازاں انہوں نے نارائن پیٹ منڈل میں جلال پور چیک پوسٹ، وہاں سے ریاست کرناٹک کے کڑے چور تک اور اسی سرحد پر چیک پوسٹ کے مقامات کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد نارائن پیٹ ضلع کے تحت چیگنٹا، اجیلی اور کرشنا پل کا معائنہ کیا کیا اور مذکورہ مقامات پر دونوں جانب جلد ہی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ کلکٹرس اور ایس پیز نے دونوں ریاستوں کے پولس، ریونیو اور ایکسائز حکام کو لوک سبھا انتخابات کے دوران رقم، شراب، سونا اور دیگر قیمتی اشیاء کی غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کرنے اور وقتاً فوقتاً معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دونوں اضلاع کے کلکٹرس اور ایس پیز کو دونوں ریاستوں کے حکام کے ساتھ مل کر چیک پوسٹوں پر اپنی ڈیوٹی انجام دینے کا حکم دیا گیا ہے کہ دونوں ریاستوں میں جلد ہی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ اس پروگرام میں نارائن پیٹ ڈی ایس پی۔ نلاپو لنگایا، یادگیر ڈی ایس پی ارون کمار کور، سی آئی رام لال، بھگونت ریڈی، چندر شیکھر، ایس آئی وینکٹیشورلو، نوید، بھاگیہ لکشمی ریڈی، نارائن پیٹ، ماگنور تحصیلدار اور دیگر نے شرکت کی۔