نئی دہلی: اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے مدنظر این ڈی اے کنبہ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو جے ڈی ایس نے بی جے پی کی قیادت والے اتحاد این ڈی اے میں شمولیت اختیار کی۔ جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی نے دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ جس کے بعد اتحاد کا اعلان کیا گیا۔ شاہ اور کمار سوامی کے درمیان کرناٹک میں سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ تاہم ابھی تک اس کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔