ارکان آندھراپردیش قانون ساز کونسل کا مطالبہ ، حکومت سے غور کرنے وزیر کا تیقن
حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش میں حلقہ لوک سبھا کی اساس پر اضلاع کی تشکیل عمل میں لائے جانے کی تجاویز پر اقدامات کرنے کا پی سبھاش چندرا بوس وزیر نے آج آندھراپردیش کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران نئے اضلاع کا قیام کے مسئلہ پر سیدھے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا ۔ جس پر ارکان کونسل نے نئے اضلاع کا قیام عمل میں لانے سے قبل عوام رائے حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور نئے اضلاع کے قیام سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دینے یا کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا ارکان نے مطالبہ کیا اور نظم و نسق کو آسانی و سہولت بخش بنانے جیسے ضلع مستقر قائم کئے جانے چاہئے ۔ علاوہ ازیں قبائیلی حلقوں کو ملاتے وقت احتیاطی اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ وزیر نے واضح طور پر کہا کہ نئے اضلاع کے قیام کا مسئلہ ابھی غور کئے جانے کی سطح پر ہے اور اس سلسلہ میں ابھی کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور ارکان کونسل کی تجاویز و مشوروں پر بھی سنجیدگی سے غور کرنے کا وزیر نے تیقن دیا ۔
