حیدرآباد ۔یکم ؍ مارچ(سیاست نیوز) لوک سبھا سکریٹریٹ نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کو بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی حیثیت کو تاحال تسلیم نہیں کیا ہے۔ لوک سبھا کے دونوں ایوانوں میں نام کی تبدیلی کو تاحال مسلمہ حیثیت نہیں دی گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے علیحدہ چیمبرس کے لئے کی گئی درخواست بھی تاحال زیر التواء ہے۔ اسی دوران لوک سبھا سکریٹریٹ نے چہارشنبہ کو بی آر ایس لوک سبھا کے فلور لیڈر ناما ناگیشور راؤ کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا ہے۔ وہ بی اے سی اجلاس میں خصوصی مدعو کی حیثیت شریک ہوں گے تاہم وہ کمیٹی کے رکن نہیں ہوں گے۔ خصوصی مدعو رکن مدعو کرنے پر ہی اجلاس میں شرکت کرسکتا ہے۔ ٹی آر ایس 2019 کے عام انتخابات کے بعد سے بی اے سی میں خصوصی مدعو کے طور پر شرکت کررہی ہے۔ قواعد کے مطابق کسی بھی جماعت کے 6 ارکان ہونے پر وہ بی اے سی کا رکن ہوتی ہے۔ ن
ابھی تک ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ بی اے سی کمیٹی کے رکن تھے۔ آج کے اجلاس میں انہیں شرکت کے لئے لوک سبھا سکریٹریٹ نے دعوت نامہ روانہ کیا ہے۔ 6 سے زائد ارکان والی جماعت کو بی اے سی میں نمائندگی دی جاتی ہے جبکہ ٹی آر ایس کے لوک سبھا میں 9 ارکان ہیں پھر بھی لوک سبھا سکریٹریٹ نے انہیں ہٹا دیا ہے۔ لوک سبھا بی اے سی میں ٹی آر ایس مدعوکی جانے والی پارٹی کی حیثیت سے برقرار رہے گی۔ دعوت نامہ موصول ہونے پر اس کو بی اے سی کمیٹی کے اجلاس میں حاضر ہونا پڑے گا۔ ن