لوک سبھا میں اپوزیشن بیک فٹ پر

   

نئی دہلی: لوک سبھا میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) اور ترنمول کانگریس نے کانگریس کے چار ارکان کی معطلی واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ایوان کے وسط میں احتجاج نہیں کریں گے ۔ ایوان کی کارروائی ایک بار ملتوی ہونے کے بعد دوپہر 2 بجے جب دوبارہ ایوان کی کارروائی شروع ہوئی اور پریزائیڈنگ افسر راما دیوی نے رول 377 کے تحت معاملہ اٹھانے کے لیے اراکین کے نام پکارنا شروع کر دیا ۔ اس وقت این سی پی کی ممبر پارلیمنٹ سپریا سولے نے اپیل کی کہ کانگریس کے جن چار اراکین کو پورے اجلاس کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔