نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ سوال آج نہیں ہوسکا اور ایوان کو ایک گھنٹہ کے لئے ملتوی کردیا گیا۔جیسے ہی شام چار بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس ، ترنمول کانگریس ، بائیں بازو ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ، شرومنی اکالی دل کے اراکین ایوان کے وسط میں آگئے اور تینوں زرعی اصلاحاتی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کرنے لگے ۔ ایوان میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی بھی موجود تھے ۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ تمام اراکین کو مناسب وقت اور موقع دیا جائے گا۔