لوک سبھا میں بجٹ اجلاس ۳۱؍ جنوری سے ۱۳؍ فروری تک ہوگا ، وزیرخزانہ ارون جیٹلی بجٹ پیش کریں گے ۔

,

   

وزیر خزانہ ارون جیٹلی مالی سال 2019 کا عبوری بجٹ یکم فروری کو پیش کریں گے۔ سی سی پی اے کی میٹنگ میں اس پر فیصلہ ہو گیا ہے۔ 31 جنوری سے 13 فروری تک بجٹ اجلاس چلے گا۔ وزارت خزانہ 2019 کے لئے عبوری بجٹ تیار کرنے کا کام پہلے ہی شروع کر چکی ہے۔ وزارت بجٹ تقریر کے لئے پہلے ہی  مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں سے اپنی رائے دینے کا مطالبہ کر چکی ہے۔ سال 2019 کے عام انتخابات سے پہلے بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کا یہ آخری بجٹ ہے۔

یکم فروری 2019 کو پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ پیش کیا جائے گا۔ بجٹ صبح 11 بجے پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کریں گے۔ 2017 میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ریل بجٹ اور عام بجٹ کو ایک ساتھ پیش کیا گیا۔ مودی حکومت نے ریل بجٹ اور عام بجٹ کو الگ۔ الگ پیش کرنے کی روایت ختم کر دی۔ اب عام بجٹ کے ساتھ ہی ریل بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔

لوک سبھا انتخابات سے قبل یہ پارلیمنٹ کا آخری اجلاس ہوگا۔ اس دوران کئی اہم بل بھی پیش کئے جائیں گے اور حکومت انہیں منظور کرانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔