لوک سبھا میں دو بل منظور

   

نئی دہلی: انٹر سروسز آرگنائزیشن (کمانڈ کنٹرول اینڈ ڈسپلن) بل 2023 اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (ترمیمی) بل 2023 کو اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان جمعہ کو لوک سبھا میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔اس دوران اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ آرائی کی اور منی پور معاملے پر بحث اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ایوان میں آکر بیان دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔