نئی دہلی : کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے وزیراعظم مودی کی لوک سبھا میں آئین پر بحث کے جواب میں تقریر کو ریاضی کا پیریڈ قرار دیا۔ کانگریس نے وزیراعظم مودی کی تقریر میں بیان کی گئیں 11 قراردادوں کو بھی کھوکھلا قرار دیا۔ لوک سبھا میں مودی کی 110 منٹ کی تقریر کو پرینکا نے اسکول میں ریاضی کے 2 پیریڈ سے تشبیہ دی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی تقریر نے بور کردیا تھا، وزیراعظم نے کوئی نئی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پہلی بار میں وزیراعظم کی تقریر سن رہی تھی اور سوچا تھا کہ وزیراعظم کچھ نیا اور کچھ اچھا کہیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔