لوک سبھا میں وقفہ سوالات، وقفہ صفر نہ ہوسکا

   

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے دوسرے دن لوک سبھا میں پھرسے ہنگامہ ہوا جس کے سبب وقفہ سوالات اور وقفہ صفر نہیں چل سکا۔جیسے ہی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے صبح 11 بجے وقفہ سوالات شروع کیا، اپوزیشن اراکین نے نعرے لگائے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر چاہ ایوان میں پہنچ کر ہنگامہ شروع کردیا۔ جواب میں حزب اقتدار کی جانب سے بھی نعرے بازی شروع ہو گئی۔ جب ایوان میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان کی جانب سے شدید نعرے بازی شروع ہو گئی تو اسپیکر نے ارکان کو پرسکون رہنے اور ایوان کے وقار کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔