نئی دہلی ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) 17 ویں لوک سبھا طلب کرنے کے اندرون 15 یوم ایوان کا کام کاج آج مقررہ اختتام سے چند منٹ قبل کورم پورا نہ ہونے کے سبب مفلوج ہوگیا۔ کورم کا مسئلہ عام آدمی پارٹی ممبر بھگونت مان نے اٹھایا جبکہ پانی کی قلت اور کین ۔ بیتوا دریا کو جوڑنے کے پراجکٹ کے تعلق سے خانگی رکن کی قرارداد پر بحث ہورہی تھی۔ کورم کا مطلب ایوان کی جملہ عددی طاقت کا کم از کم 10 فیصد ہوتا ہے یعنی موجودہ لوک سبھا میں تقریباً 55 ارکان ۔