لوک سبھا میں گنگا کی صفائی پراجکٹ کی تحقیقات کا مطالبہ

   

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سناتن پانڈے نے آج لوک سبھا میں کہا کہ گنگا کی صفائی سے متعلق نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت مناسب کام نہیں کیا جا رہا ہے اور صفائی سے متعلق پورے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے پانڈے نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو شروع ہوئے 10 سال گزر چکے ہیں۔ یہ پروجیکٹ دریائے گنگا کی پاکیزگی اور صفائی کے مسئلہ پر شروع کیا گیا تھا لیکن اتنا وقت گزرنے کے بعد بھی دریائے گنگا صاف اور پاک نہیں ہو سکا ہے ۔ جبکہ اس منصوبے پر بھی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔