لوک سبھا میں 280 ارکان پارلیمان پہلی مرتبہ منتخب

   

بیشتر کا اترپردیش، آندھراپردیش اور مہاراشٹرا ریاستوں سے تعلق
حیدرآباد۔9۔جون۔(سیاست نیوز) ملک کی 18ویں لوک سبھا میں جملہ 280 ارکان پارلیمان ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ منتخب ہوتے ہوئے لوک سبھا میں قدم رکھیں گے۔ 543 ارکان پارلیمان پر مشتمل لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے والے ارکان پارلیمان میں 52 فیصد ارکان ایسے ہیں جو کہ پہلی مرتبہ ایوان کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔پہلی مرتبہ لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے والے اراکین پارلیمان میں بیشترکا تعلق اترپردیش اور آندھراپردیش کے علاوہ ریاست مہاراشٹرا سے ہے۔ اترپردیش میں موجود 80پارلیمانی حلقہ جات سے منتخب ہونے والے اراکین پارلیمان میں 45 ارکان پارلیمان ایسے ہیں جو کہ پہلی مرتبہ لوک سبھا کے لئے منتخب ہوتے ہوئے پارلیمنٹ میں قدم رکھ رہے ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا سے جملہ 33 ارکان پارلیمان ہیں جو پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں قدم رکھنے جا رہے ہیں جبکہ مہاراشٹرا کی جملہ پارلیمانی نشستوں کی تعداد 48 ہے ۔اسی طرح آندھراپردیش سے بھی پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے ارکان پارلیمان کی تعداد قابل لحاظ ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ لوک سبھا کے لئے منتخب ہوتے ہوئے پہنچنے والی یہ ارکان پارلیمان کی تعداد جو پہلی مرتبہ پہنچ رہی ہے اس نے گذشتہ پارلیمنٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے 17ویں لوک سبھا میں پہلی مرتبہ منتخب ہوتے ہوئے پہنچنے والوں کی تعداد 267تھی اور اس مرتبہ یہ تعداد بڑھ کر 280ہوچکی ہے۔ پہلی مرتبہ منتخب ہوتے ہوئے لوک سبھا میں پہنچنے والی تعداد میں ہونے والے اضافہ پر سیاسی مبصرین کا کہناہے کہ یہ جمہوریت کے استحکام اور خوبصورتی میں اضافہ کی علامت ہے کیونکہ نئے چہروں کا انتخاب اور پہلی مرتبہ لوک سبھا میں قدم رکھنے والوں سے عوام کو وابستہ امیدوں کو ظاہر کرتا ہے۔3