لوک سبھا میں 3 سابق اراکین کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی: لوک سبھا نے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن پیر کو تین سابق اراکین پارلیمنٹ ایس سنگارواڈیویل، ایچ بی پاٹل اور ہیمانند وسوال کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی کے آغاز پر خصوصی گیلری میں آسٹریا کے پارلیمانی وفد کی موجودگی میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ایوان کو تین سابق اراکین ایس سنگارواڈیول، ایچ بی پاٹل اور ہیمانند وسوال کے دیہانت کے بارے میں مطلع کیا۔ ایوان نے چند لمحوں کی خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریا کا پارلیمانی وفد آج لوک سبھا کی کارروائی دیکھنے آیا ہے اور اس وقت خصوصی گیلری میں موجود ہے ۔ ٹیم کی سربراہی نیشنل کونسل کے صدر وولف گینگ سوبوتکا کر رہے ہیں۔ فیڈرل کونسل کی چیئرمین کرسٹین شوارز فوکس بھی اس میں شامل ہیں۔