لوک سبھا ٹکٹ کیلئے 5 کروڑ مطالبہ کا الزام

   

Ferty9 Clinic

تیجسوی یادو اور دیگر 5 کے خلاف ایف آئی آر کیلئے عدالت کا حکم
پٹنہ : پٹنہ کی ایک عدالت نے آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو اور میسا بھارتی کے بشمول 6 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے جن پر الزام ہیکہ انہوں نے مبینہ طور پر 2019ء کے انتخابات میں لوک سبھا کا ٹکٹ دینے کیلئے 5 کروڑ روپئے قبول کئے۔ کانگریس لیڈر سنجیو کمار سنگھ کی شکایت پر عدالت نے حکم دیا ہے۔ سنجیو کمار نے الزام عائد کیا کہ بھاگلپور سے لوک سبھا کا ٹکٹ دینے کیلئے انہیں 5 کروڑ روپئے ادا کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔