حیدرآباد ۔ 10 مارچ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے صدر اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ آنے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی کے منشور کا عنقریب اعلان کریں گے۔ ٹی آر ایس کا انتخابی منشور قومی تناظر میں طئے کیا جارہا ہے جس میں فیڈرل فرنٹ کے اغراض و مقاصد اور قومی سیاست پر اثرانداز ہونے والے مقامی مسائل شامل ہوں گے۔ کے سی آر نے حالیہ تلنگانہ اسمبلی چناؤ کیلئے جو منشور جاری کیا تھا اس پر عمل آوری جاری ہے۔