نئی دہلی: ای ڈی کی کارروائی کیخلاف چہارشنبہ کو لوک سبھا میں کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی شام 4 بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔دو التوا کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے سنٹرل یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2022 پر بحث شروع کی، ہنگامہ آرائی کے دوران جب ایوان کا اجلاس دوپہر 2 بجے شروع ہوا۔