لوک سبھا کے سابق اسپیکر سومناتھ چٹرجی کو خراج عقیدت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں لوک سبھا کے سابق اسپیکر سومناتھ چٹرجی کی یوم پیدائش پر ان کی تصویر پر پھول چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیرمین ہری ونش اور ممبران پارلیمنٹ نے آنجہانی سومناتھ چٹرجی کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ نے بھی چٹرجی کو عقیدت پیش کیا ۔ سومناتھ چٹرجی کی تصویر کی نقاب کشائی 10 فروری 2014 کو اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں کی تھی۔ چٹرجی کو 1996 میں پارلیمنٹ میں ان کی گرانقدر خدمات کے لئے شاندار پارلیمنٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس سے پہلے اپنے ٹویٹ پیغام میں اوم برلا نے سابق اسپیکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چٹرجی نے ‘ایوان کے طرز عمل میں وقار، خوش اسلوبی اور نظم و ضبط کے نئے معیار قائم کیے ہیں اور ان کا کام ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔