جرائم پر جامع جائزہ اجلاس ۔ضلع ایس پی جانکی دھراوت کا خطاب
محبوب نگر۔21جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی جانکی دھراوت نے آج جرائم پر جامع جائزہ اجلاس منعقد کیا۔جس میں زیرالتواء کیسوں پر خصوصی توجہ ‘سزائوں کے فیصدمیں اضافہ کیلئے اقدامات ‘ لوک عدالت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کورٹ ڈیوٹی عہدیداروںکو توصیف نامے حوالے کیے گئے ۔ ایس پی نے کہا کہ ایسے لوگوں کی شناخت ہمیشہ کیلئے رہتی ہے جو سخت محنت کرتے ہیں اور بہتر کارکردگی دکھاتے ہے انہیں جو ذمہ داری سونپی جاتی ہے فرض شناسی کے ساتھ اس کومکمل کرتے ہیں۔ بعدازاں جائزہ اجلاس منعقد کیاگیا ۔ ایس پی نے ہدایت دی کہ جرائم کی جامع تحقیقات ہوں اورسزائو ںکے فیصد میں اضافہ ہو ۔ ضلع میں زیرالتواء مقدمات کی یکسوئی کیلئے تمام عہدیدار ذمہ دارانہ کام کریں۔ ایس سی ‘ایس ٹی ‘خواتین کے خلاف قوانین اور پاکسوکے معاملات پرضرورتوجہ دیں اور عدالتوں میں چارج شیٹ داخل کریں۔ تمام کیسوں میں شفاف تحقیقات کے ذریعے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں تاکہ عوام کا اعتماد بڑھے ۔ بعدازاں ایس پی نے منشیات کے انسداد اور آگہی ‘شعور بیداری سے متعلق پوسٹرس کی رسم اجراء انجام دی۔ منشیات کے استعمال اور غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پرجاریہ ماہ کی 26تاریخ کو پروگرام منعقد ہوگا ۔ 21تا 27جون ضلع کے اسکولس ‘کالجس عوام میںمنشیات کے خاتمہ کا ہفتہ منایا جائے گا۔ اس موقع پرایڈیشنل ایس پی رتنم ‘ ڈی ایس ڈی سی آر بی رمناریڈی‘ اعجازالدین ‘ اپیاسرکل انسپکٹرس ‘گاندھی ناک ‘ناگارجن گوڑ‘رام کرشناسرکل انسپکٹران کے علاوہ دیگرپولیس عہدیداران موجودتھے ۔