لوک عدالت میں شوہر اوربیوی اختلافات دورکرکے ایک ہوگئے

   

حیدرآباد 9ستمبر(یواین آئی) ضلع جوگولامباگدوال میں لوک عدالت میں میاں بیوی ایک ہوگئے ۔ ڈرائیور گووندکی شادی راجیشوری سے ہوئی تھی تاہم گووند نشہ میں بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا۔جھگڑوں سے تنگ راجیشوری نے پولیس سے شکایت کی۔چند دن بعد شوہر سے افہام وتفہیم کیلئے وہ لوک عدالت سے رجوع ہوئی ۔ ڈسٹرکٹ جج کے کوشی کے بشمول ضلع فرسٹ ایڈیشنل جج انی روز کرسٹین،سینئرسیول جج جی کویتا،جونیر سیول جج اودے نائک کی موجودگی میں منعقدہ اس لوک عدالت میں یہ جوڑا ایک دوسرے سے مل گیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے ۔شوہر نے اعتراف کیا کہ نشہ میں بیوی سے جھگڑا اس کی غلطی تھی۔ اس نے کہا کہ اس کی بیوی، اس کے ماں باپ سے زیادہ اس کا خیال رکھتی ہے ۔ وہ اب شراب نہیں پئے گا۔