لوک عدالت کے ذریعہ انصاف کا حصول جلد ممکن

   


میگل سرویسیز اتھاریٹی کے تحت شعور بیداری پروگرام، لوک عدالت اراکین کا خطاب

ناگرکرنول4 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)لوک عدالت کے ارکان پی۔ بابو پیئرس نے کہاکہ لیگل سروسز اتھارٹی کی ہدایت کے تحت دیہاتوں میں ہر ایک کو قوانین سے آگاہ کرنے کے مقصد سے دیہاتوں میں قانونی کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ناگر کرنول منڈل کے پیڈا پورم گاؤں میں ایک قانونی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے باوجود بہت سے لوگ آج بھی قوانین کو سمجھنے یا انصاف حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ریونیو، کرایہ داری، الاؤنس اور لیبر قوانین کے بارے میں آگاہی پیدا کی گئی۔انہوں نے کہا کہ گائوں کے لوگوں کو قوانین سے روشناس کر کے وہ لوک عدالت کے ذریعے جلد انصاف حاصل کر سکتے ہیں اور سمجھوتہ سے دونوں برادریوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نیبتایا کہ جو لوگ مختلف مقدمات میں وکلاء کی خدمات حاصل نہیں کر سکتے انہیں لوک عدالت میں مفت وکیل مقرر کیا جائے گا۔لوگوں کو بتایا کہ کس طرح دیہی غریب لوگ مفت قانونی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔اس کانفرنس میں ایڈوکیٹ مادھوا لکشمن، محمد سلیم، مقامی سرپنچو اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔