لوگوں کو مستقبل کا حال بتانے کے دعویدار نجومی جیوتش لاک ڈاؤن میں

   

زایچہ کھول کر اپنے مستقبل کا حال معلوم کر رہے ہیں
حیدرآباد ۔ /25 اپریل (سیاست نیوز) لاک ڈاؤن میں سب کچھ بند پڑا ہے ۔ نجومی جیوتش اور غیب کا حال بتانے کے دعویدار عامل سب ہی بے کار اور بیروزگار ہوگئے ہیں ۔ ایک انگریزی اخبار میں نجومیوں اور فال دیکھ کر مستقبل کا حال بتانے والے پیشہ وار افراد کے حوالے سے ایک کارٹون چھپا ہے جس میں جیوتش زایچہ کھول کر خود اپنے مستقبل کا حال معلوم کر رہا ہے ۔ پیشہ ور افراد قبل ازیں نجومی اور فال دیکھنے کے نام پر بازاروں میں گشت کرکے روزی روٹی کماتے تھے تاہم اب لاک ڈاؤن کے باعث وہ گشت کرنے سے قاصر ہیں ۔