لوگ اب تاج محل نہیں رام مندر دیکھنے آتے ہیں: کمار وشواس

   

نئی دہلی۔ 23 اگست (یو این آئی) معروف شاعر اور سابق سیاستداں کمار وشواس نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک میں لوگ اپنے مذہبی مقامات اور اپنی عقائد کے بارے میں فخر محسوس کر رہے ہیں اور اب لوگ تاج محل کے مقابلے رام مندر کے درشن کے لیے زیادہ تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر سروس کمپنی ’اسیندن ایوی ایشن‘ کی جانب سے دہلی کے روہینی ہیلی پورٹ سے راجستھان کے سیکر ضلع میں واقع کھاٹو شیام اور چُرو ضلع میں واقع سالاسر بالاجی کے لیے سروس کے آغاز کے موقع پر کمار وشواس پہلے مسافر بنے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی کی روحانی اور ثقافتی شعور کے احیاء کا نیا دور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اقتصادی طور پر بھی بہت آگے بڑھ رہا ہے جس سے دنیا کی بڑی طاقتیں بھی فکرمند ہیں اور ہماری روحانی و مذہبی شعور کا بھی فروغ ہوا ہے ۔ ملک میں اپنے مذہبی مقامات اور اپنی عقائد کے بارے میں فخر اور خود اعتمادی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے ۔ پہلی بار انگریزی نئے سال کے موقع پر تاج محل کے مقابلے میں زیادہ لوگ اجودھیا میں رام مندر کے درشن کرنے پہنچے ۔