لوگ اپنی بیٹیوں کو بچائیں، رام رحیم کو پیرول پر سواتی مالیوال سخت برہم

   

نئی دہلی :ڈیرا سچا سودا چیف بابا گرمیت رام رحیم کو ایک بار پھر 40 دن کی پیرول مل گئی ہے۔ 21 جنوری کو وہ جیل سے باہر آ گئے اور اس پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ ایک طرف ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کہہ رہے ہیں کہ انھیں اس پیرول کی کوئی خبر نہیں ہے اور دوسری طرف دہلی خاتون کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال اور کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے پیرول کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سواتی مالیوال نے بابا رام رحیم کے پیرول پر جیل سے باہر آنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ عصمت دری کرنے والے اور قاتل رام رحیم کو ایک بار پھر 40 دن کی پیرول دے دی گئی ہے۔ بے شرمی کی سبھی حدیں پار ہو چکی ہیں۔ لوگ اپنی بیٹیوں کو بچائیں، زناکار آزاد گھومیں گے۔کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے بھی رام رحیم کے پیرول پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’گرمیت رام رحیم ملزم نہیں، عصمت دری کا قصوروار ہے۔