لوگ نہیں چند لالچی لیڈر فساد کرواتے ہیں: ممتا بنرجی

   

کولکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہندو، مسلمان، سکھ کبھی فساد نہیں کرتے، یہ کچھ لالچی لیڈروں کی وجہ سے ہوتا ہے جن کے دماغ میں کچرا بھرا ہوا ہے، اس میں عوام کا قصور نہیں بلکہ لوگوں کو اکسانے والوں کا قصور ہے۔انہوں نے ملک کے موجودہ حالات پر ردعمل ظاہر کیا۔