’لوگ کہہ رہے ہیں نریندرمودی تم سے نہ ہو پائے گا‘

   

خاتون رکن پارلیمنٹ مہوا مترا کا وزیر اعظم پر طنز
نئی دہلی: ملک کی 13 ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ مہوا مترا نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی ہے۔واضح رہے کہ مغربی بنگال میں چار اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے جن میں ترنمول کانگرس نے کلین سویپ کیا ہے۔ مہوا مترا نے وزیراعظم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی تم سے نہ ہو پائے گا، ہم آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل نریندر مودی نے لوک سبھا کی کاروائی کے دوران ایوان میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یہ الفاظ ادا کیے تھے۔اسی جملے کا استعمال کرتے ہوئے مہوا مترا نے وزیراعظم پر تنقید کی ہے۔