جے پور، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے لوگوں سے کہا ہے کہ ریاست میں کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہ کر کورونا وائرس سے بچاؤ اور لڑنے میں ہماری مدد۔ لوگ اگرتعاون نہیں کریں گے تو ہمیں سختی برتنی ہوگی۔مسٹر مشرا نے آج کہا کہ اس وقت پوری ریاست میں لاک ڈاؤن ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ کوئی اپنی جگہ سے ، گھر سے باہر نہیں جائے گا، جہاں ہے وہیں رہے ۔ تب ہی کورونا جیسی وبا پر ہم فتح حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن دو دن سے وہ میڈیا پر دیکھ رہے ہیں کہ بہت سے مقامات، کئی شہروں میں لوگ غفلت برت رہے ہیں۔ گھر سے باہر نکل ر ہے ہیں ، انکار کرنے کے بعد بھی مان نہیں رہے ہیں جو قابل افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنے گھروں میں رہیں گے تو کورونا سے آزاد رہیں گے اور ریاست کو بھی کورونا سے آزاد رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔