چتردرگ : کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا گیانندرا نے بدھ کو کہا کہ لو جہاد کو روکنے کے لیے ریاست میں علیحدہ قانون بنانے اور خصوصی ٹاسک فورس بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ گیانیندر نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ پریوار کی تنظیموں نے لو جہاد کو روکنے کے لیے الگ قانون بنانے کی درخواست کی ہے ۔ یہ درخواست ریاست میں نافذ العمل تبدیلی مذہب کے قانون میں درج ہے ۔ اس طرح فی الحال الگ قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ریاست کے وزیر داخلہ نے کہا کہ آئین میں اپنے مذہب کی پیروی کرنے کا اختیار ہے اور دوسرے مذہب کو اپنانے سے پہلے درخواست دینی چاہیے ۔