لو جہاد کی شکار لڑکی کے معاملے میںایم پی پولیس کرناٹک جائیگی:وزیر داخلہ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کی ایک لڑکی کے مبینہ طورپر بنگلورو میں لوجہاد کا شکار ہونے کے معاملے میں وزیرداخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ سے ریاستی پولیس کی ایک ٹیم کرناٹک بھیجی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملزم عمر فاروق پر آزادی مذہب بل، ایٹروسیٹی ایکٹ اور تبدیلی مذہب سے متعلق دیگر دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ متاثرہ لڑکی نے کل دموہ کے خواتین پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے ۔