سوریا پیٹ میں کتابچوں کی رسم اجرائی تقریب سے ضلع کلکٹر کا خطاب
سوریا پیٹ ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ضلعی کلکٹر سوریا پیٹ ڈی اموئے کمار نے ریاست تلنگانہ کی آفت و کارروائی مینجمنٹ اور ریاستی ترقیاتی منصوبہ سازی کی رہنمائی کے تحت AMC گوڈام سوریا پیٹ میں ضلعی ایس پی وینکٹیشورلو کی زیر صدارت میں وال میگزین اور کتابچوں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈی اموئے کمار نے کہا کہ آئندہ دنوں میں دھوپ کی شدت اور تمازت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ اسی لیے لو لگنے سے محفوظ رہنے کے لیے پانی ، زیادہ سے زیادہ پینے کا مشورہ دیا ۔ اور پانی کے پیاس کی شدت میں ٹھنڈے پانی یا ٹھنڈے مشروبات کے فوری استعمال سے بچنے کا مشورہ دیا ۔ زیادہ سے زیادہ عام پانی کے استعمال کو ترجیح دینے کے لیے کہا ۔ بچوں ، حاملہ خواتین ، بزرگوں اور بیماروں کو مشورہ دیا کہ شدید دھوپ کے اوقات ، دھوپ میں نکلنے سے اجتناب برتیں اور ان کے افراد خاندان کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ اور ان کے لیے گنے کا شربت ، پھلوں کے مشروبات ، ناریل پانی ، لیمو پانی ، خربومہ اور تربوزہ کے استعمال کرنے کے لیے کہا ۔ دھوپ کی تمازت پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ سن اسٹروک ( لو لگنے ) پر پرائمی علاج کے ساتھ ساتھ قریبی علاقائی ہاسپٹل کے ڈاکٹر سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا ۔ موسم گرما میں لیے جانے والے احتیاطی تدابیر کو لازمی طور پر عمل کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ راست طور پر دھوپ میں رہنے سے کمزوری اور نقاہت پیدا ہونے لگتی ہیں اس سے محفوظ رہنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ اس پروگرام میں ضلع جوائنٹ کلکٹر ڈی سنجیوا ریڈی ، انتخابی خصوصی آفیسر اودئے کمار ، ضلع ریونیو آفیسر پی چندریا ، ڈی آر ڈی اے پی ڈی کرن کمار ، سی پی او اشوک کمار ، ڈی سی پی ایس وی پراساد ، ضلعی زراعتی آفیسر جیوترمئی ، سیول سپلائی آفیسر چندرا پراکاش اور دوسرے شامل تھے ۔۔