نئی دہلی :سپریم کورٹ نے منگل کو کروڑوں روپے کے لولین گھپلہ معاملے کی سماعت 6 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔جج ادے امیش للت کی صدارت والی بنچ نے گھپلے کی تحقیقات کررہی اہم سی بی آئی کی درخواست پر سماعت 6 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔سی بی آئی کی جانب سے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس ایس وی راجو نے بنچ سے کہا کہ مجھے ایک دوسرے معاملے کی سماعت میں شامل ہونا ہے ، اس لئے اس کی سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی جائے ۔
