حیدرآباد۔/2 اپریل، ( سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ کونڈہ پور میں پیش آئے ایک واقعہ میں لو لگنے کے نتیجہ میں ایک نوجوان فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ کارتکیش وشسٹ اور اس کی منگیتر ڈمپل اچاریہ جن کا تعلق راجستھان کے ضلع ناگور سے ہے یہ دونوں شہر حیدرآباد میں خانگی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔ یکم اپریل کو رات 10 بجے کارتکیش واش روم گیا تھا اور وہاں پر اچانک بے ہوش ہوکر گرپڑا۔ اس کی منگیتر ڈمپل اچاریہ نے کارتکیش کو فوری دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیتے ہوئے لو لگنے کے نتیجہ میں فوت ہونے کی وجہ بتائی۔ب