لِز ٹرس کا ’اعتراض‘، چارلس کی کلائمیٹ کانفرنس میںعدم شرکت

   

لندن : برطانیہ کی نئی منتخب وزیراعظم لِز ٹرس کے ’اعتراض‘ کے بعد شاہ چارلس سوئم موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق گزشتہ ماہ بکھنگم پیلیس میں شاہ چارلس سوئم سے وزیراعظم لِز ٹرس کی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے کانفرنس میں شرکت کا ارادہ تبدیل کر دیا تھا۔ حال ہی میں عہدہ سنبھالنے والے شاہ چارلس سوئم نے اگلے ماہ مصر میں ہونے والی کانفرنس میں شریک ہونا تھا اور خطاب بھی کرنا تھا۔بکنگھم پیلیس کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے کہ شاہ چارلس سوئم کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔