لپیڈ پروفائل کی دلچسپ کہانیجسم میں گڑبڑ پیدا کرنے والے عناصر

   

امجد خان
پیشہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اس میں منطق یا Logic کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے ۔ ایسے بے شمار حکما اور ڈاکٹرس ہیں جو مریضوں کا دواؤں سے کہیں زیادہ ہمدردانہ و پر خلوص بات چیت اور ہنسی مذاق کے ذریعہ علاج کردیتے ہیں۔ وہ ایسا علاج کرتے ہیں کہ مریض کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ کسی عارضہ میں مبتلا بھی تھا لیکن اس معاملہ میں مریض کا خود اپنا ایک اہم کردار ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر اسے جو ہدایات جاری کرتے ہیں، اس پر اگر وہ پوری تندہی اور پابندی کے ساتھ عمل کرتا ہے تو پھر وہ کسی بھی بیماری سے نہ صرف باہر نکل آتا ہے بلکہ مختلف عارضوں سے محفوظ بھی رہتا ہے ۔ بہرحال مریضوں کو بڑی ہمدردی کے ساتھ بیماریوں سے بچانے والے ایک مشہور و معروف ڈاکٹر نے Lepid Profile کے بارے میں بہت ہی خوبصورت اور منفرد انداز میں ایک کہانی کی شکل میںسمجھایا اور اپنے دوست احباب اور مریضوں کے ساتھ یہ کہانی شیئر بھی کی۔ انہوں نے Lepid Profile کی کہانی کچھ اس طرح بیان کی ’’تصور کیجئے ہمارا جسم ایک چھوٹا سا ٹاؤن یا شہر ہے اور اس شہر میں گڑبڑ و خلل پیدا کرنے والے کوئی اور نہیں کولیسٹرال ہیں، گڑبڑ پیدا کرنے والے صرف کولیسٹرال ہی نہیں ہوتے بلکہ اس جرم میں اس کے شریک کار بھی ہوتے ہیں اور اصل پارٹنر یا شریک جرم Triglyceride ہے، ان کا کام سڑکوں پر فضول گھومنا پھرنا ، افرا تفری کا سبب بننا ہوتا ہے اور سڑکیں بند کرنا ہوتا ہے ، جہاں تک دل کا سوال ہے وہ اس شہر کا سٹی سنٹر ہے اور تمام راستے دل کی طرف جاتے ہیں ، جب گڑبڑ پیدا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو آپ جانتے ہیں کہ اس قت کیا ہوتا ہے ۔ وہ دل کے کام کرنے میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمارا جو باڈی ٹاون (جسم کا جو شہر ہے) اس میں ایک پولیس فورس بھی ہوتی ہے اور HDL ایک اچھا پولیس اہلکار ہے جو گڑبڑ کرنے والوں کو سلاخوں (جگر) کے پیچھے دھکیل دیتا ہے پھر جگران کو Drinage System کے ذریعہ جسم کے باہر پھینک دیتا ہے تاہم انسانوں میں جس طرح اچھے اور برے انسان ہوتے ہیں اور پولیس میں بھی اچھے اور خراب اہلکار ہوتے ہیں چنانچہ جسم کے اس شہر میں بُرے پولیس اہلکار بھی ہیں جو اقتدار کے بھوکے ہوتے ہیں ۔ LDL گڑبڑ پیدا کرنے والوں کو جیل سے رہا کر کے دوبارہ انہیں سڑکوں پر لاتا ہے، جب اچھے پولیس اہلکار HDL کی تعداد کم ہوجاتی ہے، تب شہر میں افرا تفری پیدا ہوجاتی ہے ۔ ان حالات میں ایسے شہر میں میں کون رہنا چاہے گا ؟ کیا آپ گڑبڑ پیدا کرنے والوں کی تعداد کم اور اچھے پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں ؟ تو پھر پیدل چلنا / چہل قدمی شروع کیجئے۔ آپ کے ہر قدم کے ساتھ اچھے پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور گڑبڑ پیدا کرنے والے کولیسٹرال ، لڑائی گلسپراسڈ اور ایل ڈی ایل کی تعداد گھٹ جائے گی ۔ آپ کا ٹاون (جسم) کی قوت بحال ہوگی اور آپ کے جسم کا سٹی سنٹر یعنی دل گڑبڑ پیدا کرنے والوں اور راستے مسدود (ہارٹ بلاک) کرنے والوں ے محفوظ رہے گا اور جب آپ کا دل صحتمند ہوگا ، آپ بھی صحتمند رہیں گے تو پھر جب بھی موقع ملے چہل قدمی شروع کردیجئے ۔
صحتمند رہیں اور اچھی صحت رہے جسم میںاچھے HDL بڑھانے اور بُرے LDL گھٹانے سے متعلق یہ ایک بہت اچھا مضمون ہے جس میں خاص طورپچ ہل قدمی کا مشورہ دیا گیا اور بتایا گیا کہ چہل قدمی کیلئے آپ کا اٹھنے والا ہر قدم HDL میں ا ضافہ کا باعث بنے گا تو پھر چلئے چلئے اور چلے، ہفتہ بزرگ شہری مبارک۔ اچھی صحت کیلئے جو چیزیں کم سے کم استعمال کرنے کی ہیں ان میں (1) نمک (2) شکر (3) میدا/ آٹا (4) ڈیری پراڈکٹس (5) پروسیڈ پراڈکٹس۔ اچھی صحت کیلئے جن غذائی اشیاء کی ضرورت ہے ، ان میں (1 سبزیاں (2 پھلیاں (3 دالیں (4 خشک میوے (5 انڈے (6 کول پریسڈ آئیل (زیتون کا تیل ، ناریل کا تیل ) (7 پھل ۔
تین چیزیں آپ کو فراموش کرنی چاہئے : (1 آپ کی عمر (2 آپ کا ما ضی (3 آپ کی شکایات۔
بنیادی چیزیں جن کا آپ کو خیال رکھنے کی ضرورت ہے: (1 آپ کے ارکان خاندان (2 آپ کے دوست (3 آپ کے مثبت خیالات (4 ایک صاف ستھرا اور خیرمقدم کرنے والا گھر۔
تین بنیادی چیزیں جنہیں آپ کو اپنانے کی ضرورت ہے: (1 ہمیشہ مسکراتے رہئے / قہقہہ لگایئے (2 اپنے مقام پر ہی روزانہ پابندی کے ساتھ جسمانی سرگرمی کا اہتمام کیجئے (3 اپنے وزن کو کنٹرول کیجئے۔