لچھا پیٹ پرائمری اسکول میں اضافی کلاس رومس کا سنگ بنیاد

   

مقامی عوام اور کونسلرس کی کامیاب نمائندگی ، ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ اور ایم پی پربھاکر ریڈی سے اظہار تشکر
دوباک۔ 21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ ضلع دوباک میونسپلٹی، لچھا پیٹ وارڈ میں واقع پرائمری اسکول میں 180 طلباء زیرتعلیم ہیں جنہیں کلاس روس کی کمی اور ناقص انتظامات رہنے پر دورۂ دوباک کے موقع پر ریاستی وزیر صحت و فینانس ٹی ہریش راؤ اور میدک ایم پی کوتا پربھاکر ریڈی سے 10 اور 11 وارڈس کونسلرس نے نمائندگی کی تھی۔ اس موقع پر وزیر فینانس و صحت ہریش راؤ نے فنڈس منظور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے منابڈی منا اورو پروگرام کے تحت پرائمری اسکول میں اضافی کلاسیس و کچن سنٹر کے تعمیری کاموں کیلئے 45.68 لاکھ روپئے منظور کئے گئے۔ 10 واں وارڈ 11 واں وارڈ کے کونسلرس نے مل کر آج ان تعمیری کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھ کر کاموں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر 10 اور 11 وارڈ کے کونسلرس نندالا سریجا سریکانت کورپاٹی بنگاریا اور لچھا پیٹ کے تمام گاؤں والوں نے وزیر صحت و فینانس ٹی ہریش راؤ اور میدک ایم پی کوتا پربھاکر ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام میں MEO پربھوداس، سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین امبیادا سدی راملو، آسا روی، رام پرساد گوڑ، وینکٹیش سرینواس، تماساوتری و اسکول کے اسٹاف نے شرکت کی۔