لڑائی کے دوران ایک شخص ٹرین کے نیچے آگیا

   

نیویارک : امریکہ کے شہر فلاڈلفیا میں دو افراد کی لڑائی کے دوران ایک شخص ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلاڈلفیا میں سب وے اسٹیشن کی پٹریوں کے نزدیک دو افراد کے درمیان جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے، جب ایک شخص جھگڑے کے دوران دھکا لگنے سے پٹریوں پر جا گرا اور عین اسی وقت ٹرین بھی آگئی اور اسے کچل دیا۔ حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران پٹری پر گرنے والے شخص کو مکا مارنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔