لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کےدوران گر کر تباہ

   

ریاض: سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ پیر کی شام 15 بجکر 44 منٹ پر رائل سعودی ایئر فورس کا “ٹورنیڈو” قسم کا لڑاکا طیارہ تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ تربیتی علاقہ ظہران میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے تحت ہے۔ترکی المالکی نے لائف چیئر استعمال کرنے کے بعد فضائی عملے کے زندہ بچ جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ طیارے کے حادثے کے نتیجے میں زمین پر بھی کوئی زخمی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی وجوہات کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

سیشیلز کی سعودی عرب کو ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کیلئے مکمل حمایت
ریاض: جمہوریہ سیشیلز کے وزیر خارجہ و سیاحتی امور سیلویسٹر رادیگونڈے نے ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ میڈیا کے مطابق سیشلز کے وزیر خارجہ کا یہ بیان سعودی شاہی دیوان کے مشیر احمد بن عبدالعزیز قطان اور جمہوریہ سیشیلز کے صدر واول رامکلاوان کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا۔انہوں نے پہلے سعودی افریقی سمٹ اور پانچویں عرب افریقی سمٹ کے انعقاد پر سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔
سعودی مشیر نے افریقی ریاست کی جانب سے مملکت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔