لڑکا۔لڑکی کی نعشیں مشتبہ حالت میں درخت سے لٹکی پائی گئیں

   

ایٹا:22اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع ایٹا کے باغوال علاقے کے جنگل میں چہارشنبہ کو ایک درخت کی شاخ سے رسی کے سہارے ایک لڑکے اور لڑکی کی نعشیں لٹکی ہوئی ملی ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کھڑوا گاؤں کے نزدیک مرزا پور کے جنگل میں صبح کچھ لوگ نے ایک لڑکے اور لڑکی کی نعشیں درخت سے لٹکی ہوئی دیکھیں۔انہوں نے اس کی اطلاع گاؤں کے لوگوں اور پولیس کو دی۔مقامی افراد کے مطابق دونوں پیر کی رات سے ہی گھر سے غائب تھے ۔ دونوں رشتے میں چچیرے بھائی۔ بہن بتائے جارہے ہیں جو ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں ۔پولیس کو موقع سے سندرکی ڈبیا و موم بتی کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔